امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر عائد پابندی ختم

  امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر عائد پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک،آئی این پی)امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں اور سفارتی اہلکاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔باوثوق سفارتی ذرائع کے مطابق  2018میں پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے اور وہ کہیں بھی جانے میں آزاد ہیں۔امریکی حکومتی حکام نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفترخارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
پابندی ختم

مزید :

صفحہ اول -