ہر شہری بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرتا رہیگا
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کل یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف قراردادیں منظور کریں گے اور نماز جمعہ کے بعد ”بھارت مردہ باد ریلیاں“ بھی نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے لہٰذااقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
صاحبزادہ حامد رضا