کشمیری عوام کو آزادی دلوانے کیلئے تمام جماعتیں متحد چکی ہیں 

 کشمیری عوام کو آزادی دلوانے کیلئے تمام جماعتیں متحد چکی ہیں 

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہاہے کہ اس بات میں تو کسی کو بھی کوئی شک اور شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے تمام تر سیاسی نظریات کو ایک طرف رکھ کر کشمیری عوام کو آزادی دلوانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور پاکستانی بہادر افواج اور غیور قوم بھارت کامقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں۔ ہندو میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی بہادر افواج اور غیور قوم کا مقابلہ کر سکے اس لئے فی الفور پاکستانی افواج کو کشمیر جا کر بھارتی افواج کو وہاں سے بھگا دینا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں پاکستانی رضاکاروں کے ساتھ ملکر بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کیلئے جائے گی تو میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ بھارت کی بزدل فوج وہاں سے بھاگ جائے گی۔

اورنگزیب برکی

مزید : صفحہ اول


loading...