ڈی ایچ اے اور ڈبن پورہ میں آتشزدگی کے واقعات

ڈی ایچ اے اور ڈبن پورہ میں آتشزدگی کے واقعات

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے متاثر ہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے دو علاقوں ڈی ایچ اے اور ڈبن پورہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔

پاتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیاتاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...