اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات بھلا کر حکومت کیساتھ ہیں 

   اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات بھلا کر حکومت کیساتھ ہیں 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کو جواب دینے کیلئے ہم اپنے سیاسی و نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے واضح کردیا کہ ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے کیلئے حکومت جو بھی اقدام اٹھائے گی ہم حکومت کا بھرپو ر ساتھ دیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت راہنماؤں کی گرفتاریاں اور نظربندیاں قابل مذمت ہیں ابھی بھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے وگرنہ اس کی عقل ٹھکانے لگانے کے لئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارت کے خلاف ہمیں کوئی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ پاکستانیوں اور کشمیر کا دشمن ہے اور دشمن کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے ہم ہر وقت تیار بیٹھے ہیں۔

خرم دستگیر

مزید : صفحہ اول


loading...