سبزہزار، مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے کوچوان کو قتل کردیا

  سبزہزار، مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے کوچوان کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)سبزہ زارمیں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 50 سالہ محمد نعیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیاہے کہ سبزہ زار کے علاقے بابا خیر دین چوک سید پور کا رہائشی محمد نعیم تانگہ سے چارہ اتار رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار آئے جن میں سے ایک برقعہ پوش نے اس پر فائرنگ کر دی، گولی نعیم کی آنکھ کے قریب لگی جس سے وہ موقع پرہلا ک ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش ک شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مقتول محمد نعیم کی استخار اور ذوالفقار عرف زلفی وغیرہ سے دیرینہ دشمنی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزید :

علاقائی -