کشمیر کے معاملے پر سیاسی اور مذہبی جماعتیں یک زبان ہیں 

   کشمیر کے معاملے پر سیاسی اور مذہبی جماعتیں یک زبان ہیں 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں یک زبان ہو کر ایک ہی پیج پر کھڑی ہیں اس کا مظاہرہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی دیکھا گیا اور پاکستان کی قیادت نے بھارت کو دو ٹوک طریقے سے بتا دیا ہے کہ وہ خطے کا تھانیدار بننے کی کوشش نہ کرے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے کشمیر کا پائیدار حل نا گزیر ہے اس لئے عالمی برادری کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے بھارت کو ہمیشہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ دھونس کے ذریعے خطے کا تھانیدار بن جائے گا تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے۔ 

ہمایوں اختر خان 

مزید : صفحہ اول


loading...