سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور قوم ایک پیج پر ہیں 

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور قوم ایک پیج پر ہیں 

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ کشمیر کے ایشو پر ملک کی تمام سیاسی قیادت اور قوم ایک پیج پر ہیں اور اس بات کا بھارت کو بھی اچھی طرح سے علم ہے، دنیا کے ہر امن پسند کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا ہوگی۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی فوج اب تک جو تیاریاں کر چکی ہے اس کے مقابل ہمیں اب ایک لمبی جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی شٹل ڈپلومیسی،اوآئی سی اور اقوام متحدہ کے اجلاس بلانے اور پارلیمنٹ  میں لمبی لمبی تقریروں کا کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 

 امیر العظیم

مزید : صفحہ اول


loading...