ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ،آئی جی پنجاب

ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آ ئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران ایک خاندان کی مانند ہیں جس کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں اور خاندان کا کوئی فرد جب وفات پاجاتا ہے تو اسکی کمی کے دکھ کو پورا خاندان محسوس کرتا ہے کیونکہ افسراننہ صرف اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ گزارے ہوتے ہیں بلکہ زندگی کے عروج و زوال میں بھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے افسران بھی محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گذشتہ دو برسوں میں وفات پاجانے والے پولیس افسران کی یاد میں کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے علاوہ وفات پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
دوران ریفرنس مجموعی طور پر 9 پولیس افسران میاں عبدالقیوم، جاوید قیوم خان، نصر اللہ خان، مرزا محمد یٰسین، چوہدری قمر الزماں، لونس ڈیل نیبلٹ، میجر (ر) مبشر اللہ، کامران یوسف ملک اور فرخندہ اقبال کی خدمات کو انکے ساتھی افسران نے خراج تحسین پیش کیا جبکہ افسران کے عزیزوں اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔ ریفرنس میں ریٹائرڈ افسران بشمول طارق پرویز، تحسین شاہ، افتخار احمد، غالب بندیشہ، طارق کھوسہ، پرویز رحیم راجپوت، شوکت حیات، فیاض میر، سرمد سعید خان، کلبِ عباس، ملک آصف حیات، ظفر عباس لک، احمد نسیم، سید اظہر حسن ندیم اور محمد اعظم جوئیہ کے علاوہ سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مرحوم افسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -