آصف زرداری کا چیئر مین سینیٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ 

   آصف زرداری کا چیئر مین سینیٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا ...

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری نے کہاہے سینیٹ میں ایک دفعہ جنگ نہیں جیتے تودوسری دفعہ جیت جائیں گے، سینیٹ میں شفاف رائے شماری کیلئے خفیہ ووٹنگ کیخلاف ترمیم لائیں گے۔جیونیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں ایک صحافی نے جب سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ چیئر مین سینیٹ کیخلاف دوبارہ قرارداد لائیں گے؟ جواب میں انکا کہنا تھا کوئی ایسا قانون نہیں جو چیئر مین سینیٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد کی قرار داد لانے سے روکتاہو۔ خواجہ آصف کے بیان سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا اس پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا، ان کی اپنی پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کیسی ہے کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا دیکھ لیں ایک سال میں آدھا کشمیر دے چکے ہیں۔ صحافی نے جب یہ پوچھا سناہے آپ کی صحت ٹھیک نہیں تو آصف زرداری کا کہنا تھا ہم صحرا کے لوگ ہیں، فولاد کا بناہوا ہوں، کوئی پروا نہیں۔

زرداری عندیہ

مزید : صفحہ اول


loading...