جیل روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

جیل روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

لاہور(کر ائم رپورٹر) جیل روڈ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقے جیل روڈ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

مزید : علاقائی


loading...