روس میں تعینات امریکی سفیر مستعفی

     روس میں تعینات امریکی سفیر مستعفی

ماسکو (آن لائن)روس کیلئے امریکہ کے سفیر جان ہنٹس مین جونیئر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ہنٹس مین نے اپنا استعفیٰ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوایا ہے جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے اس مشکل ترین دور میں روس میں سفیر کی ذمہ داری سونپنے اور بھروسہ کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ 3 اکتوبر سے موثر ہوگا۔جان ہنٹس مین کے استعفے سے قبل امریکہ کی قومی سلامتی کونسل میں روس سے متعلق امور کی نگران فیونا ہِل نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اطلاعات ہیں کہ وہ رواں ماہ ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔

 امریکی سفیر مستعفی

مزید : صفحہ اول


loading...