سابق چیئرمین لاہور پارکنگ حافظ نعمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

سابق چیئرمین لاہور پارکنگ حافظ نعمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین لاہور پارکنگ حافظ نعمان اور دیگر 2 ملزموں کے ریفرنس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ تاریخ کے لئے پابند کردیاہے۔احتساب عدالت میں حافظ نعمان، تاثیر احمد اور عثمان کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کے 3 گواہوں کو طلب کررکھا تھا، عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو وکلا نے عدالت کو بتایا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر وکلاء کی ہڑتال ہے،کیس کو ملتوی کیا جائے، عدالت نے وکلا سے پنجاب بارکونسل کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کی جو عدالت میں پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20اگست تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -