پنجاب حکومت کے 4سیکرٹریز اور 2ڈپٹی کمشنرز سمیت 11افسروں کے تقروتبادلے 

پنجاب حکومت کے 4سیکرٹریز اور 2ڈپٹی کمشنرز سمیت 11افسروں کے تقروتبادلے 

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے 4سیکرٹریزاور 2ڈپٹی کمشنرز سمیت 11افسران کے تقرر و تبادلوں کے ا حکامات اور 2افسران کی رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کو تبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو تبدیل کرکے سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری لائیو سٹاک،سیکرٹری لائیو سٹاک زاہد حسین کو تبدیل کرکے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل (نارکوٹکس) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود الحق سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اضافی چارج واپس لے کر اس کی ذمہ داری بھی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زاہد حسین کو سونپ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا مس صلوت سعید کو تبدیل کر کے او ایس ڈی،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ آسیہ گل کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سرگودھا،تعیناتی کی منتظر گریڈ 20کی آفیسر سمیرا صمد کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر اینڈ رورل اکانومی پروگرام، ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام بابر امین بابر کو ممبر گورننس آئی ٹی کوارڈی نیشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کے پاس پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کا چارج بھی مستقل تعیناتی تک رہے گا۔ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز فرحت جبین کو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹآف لیگویج آرٹس اینڈ کلچرل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال قدیر احمد باجوہ کی خدمات وزیر اعلی سیکرٹریٹ،تعیناتی کے منتظر توقیر الیاس چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارتی گوجرانوالہ انجم ریاض سیٹھی کی 11روزاور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس رعناحمید کی12روز  رخصت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

تقرر/تبادلے

مزید : صفحہ اول


loading...