(ن) لیگ کا تمام سینیٹرز سے ابتدائی تحقیقات کا فیصلہ، 8سینیٹرز سے پوچھ گچھ مکمل 

(ن) لیگ کا تمام سینیٹرز سے ابتدائی تحقیقات کا فیصلہ، 8سینیٹرز سے پوچھ گچھ ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن)کی کمیٹی نے تمام سینیٹرز سے ابتدائی تحقیقات  کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا مقبول کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،کمیٹی نے 8سینیٹرز کو طلب کرکے انکا انٹرویو کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ساجد میر، سینیٹر اسد جونیجو،سینیٹر سلیم ضیاء، سینیٹر غوث نیازی،سینیٹر رانا محمود الحسن،سینیٹر عبدالقیوم، سینیٹر نزہت عامر صادق اور سینیٹر کامران مائیکل کا تحقیقاتی کمیٹی نے انٹرویو کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تمام سینیٹرز سے ابتدائی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی ارکان ابتدائی طور پر سینیٹرز کے تاثرات اور گفتگو کا موازنہ لے رہے ہیں۔کمیٹی نے ایک ہفتہ میں ضمیر فروش سینیٹرز کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

تحقیقات کافیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...