ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے دائردرخواست حکومت سے 25ستمبر تک جواب طلب

ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے دائردرخواست حکومت سے 25ستمبر تک جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت سے 25ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، ٹک ٹاک ایپ سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے،،پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ٹک ٹوک ویڈیوز دکھانے پر پابندی عائد کرنے اورحکومت کو ملک بھر میں ٹک ٹوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...