روایتی پولیسنگ کو کمیونٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے،اشفاق خان

روایتی پولیسنگ کو کمیونٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے،اشفاق خان

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ روایتی پولیسنگ کو کمیونٹی پولیسنگ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ پولیس عوام دوست ماحول بنانے کے لئے کوشاں ہے جس کو ممکن بنانے کے لئے شہریوں کو مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ خدمت مراکز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر، ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، ایف آئی آرز کی نقول سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...