ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کے ظلم سے بچایا جائے، تاجر کی اپیل

ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کے ظلم سے بچایا جائے، تاجر کی اپیل

لاہور (کرائم رپورٹر) عمیر کیمیکل کے مالک شیخ کلیم اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں قانونی طور پر محکمہ ایکسائز پنجاب سے لائسنس یافتہ کاروبار کرتا ہوں دو اگست کو پولیس اہلکار گودام کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے وہاں موجود چوکیدار ارشد بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے اور مقد مہ درج کرکے گودام سیل کردیا، گودام کا چوکیدار ناجائز حراست میں لے لیا گیا بازیاب کروایا جائے۔ پہلے بھی گودام سیل کیا گیا اور مقد مہ درج کیا گیا تھا جس پر ہم ایس پی کے پاس پیش ہوئے انہوں نے انکوائری کے بعدمقد مہ خارج کرنے کا حکم دیا اس لیے دوبارہ چھاپہ مارا گیا ہے جس سے میراکاروبار ٹھپ ہوچکا ہے ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ مقصود گجر کے ظلم سے بچایا جائے۔ منتھلی نہ ملنے پر جھوٹا پرچہ دے دیا۔ایس ایچ او کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے یہ ممنوعہ کیمیکل ہے اس کی اجازت کی بات جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...