شاہ محمود کی وطن واپسی،کشمیر کی صورتحال پروزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس

  شاہ محمود کی وطن واپسی،کشمیر کی صورتحال پروزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وطن واپسی کے بعد وزارت خارجہ میں اہم ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکریٹری معظم علی، ڈی جی جنوبی ایشیا،ترجمان وزارتِ خارجہ ڈاکٹر فیصل سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر کی گھمبیر صورتحال اور ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ادھرامریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں پہنچیں اور وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کررہے تھے۔ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف، پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ پاکستان نے امریکی وفد کے سامنے حالیہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت اقدامات کا معاملہ اٹھایا۔
 ہنگامی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -