ایڈیشنل اے جی بیرسٹر اسجد سعید عہدہ سے سبکدوش، 2 نئے لاء آفیسرز تعینات

ایڈیشنل اے جی بیرسٹر اسجد سعید عہدہ سے سبکدوش، 2 نئے لاء آفیسرز تعینات

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بیرسٹر اسجد سعید کو ان کے عہدہ سے سبکدوش کردیاہے جبکہ 2 نئے لاء آفیسرز بھی تعینات کئے گئے ہیں، حکومت کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ سابق حکومت کے دور میں مئی 2018 ء کو بیرسٹر اسجد سعید کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا،حکومت نے بیرسٹر اسجد سعید کو 7 دسمبر 2018 ء کو بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹایا تھا، جس کے بعد حکومت نے بیرسٹر اسجد سعید کو دوبارہ جنوری 2019 ء میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات کردیا تھا، بیرسٹر اسجد سعید کو ہٹانے کے بعد 2 لاء آفیسرز کی تعیناتیاں کی گئی ہیں، عمیر خان نیازی کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدہ سے ہٹا کر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عہدے سے ہٹائے جانے والے ملک شوکت محمود کو دوبارہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...