پارلیمنٹ میں مشاہد اللہ کے ”ڈبو“ کہنے پرفواد چوہدری بھڑک اٹھے

  پارلیمنٹ میں مشاہد اللہ کے ”ڈبو“ کہنے پرفواد چوہدری بھڑک اٹھے

اسلام آباد( آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور گالی گلوچ ہوئی جس پر صادق سنجرانی بار بار دونوں ارکان اسمبلی کو بیٹھنے اور چپ رہنے کی ہدایت کرتے رہے۔فواد چوہدری کے بولنے پر مشاہد اللہ نے انہیں شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں تو میں باندھ کر آیا تھا ڈبو،جس پر دونوں رہنماؤں میں ایک مرتبہ پھر سے تلخ کلامی ہوئی لیکن صادق سنجرانی نے غیر پارلیمانی الفاظ کو حذف کروادیا۔اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر جنگی جرم کیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں، بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے جو فلسطین میں کیا وہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے، خطے میں امن کیسے آئے گا جب بھارت جنگ کی تیاری کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ارادہ رکھتا ہے۔

اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...