سینیٹ خفیہ رائے شماری کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

سینیٹ خفیہ رائے شماری کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین سینیٹ کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے ہونے والی خفیہ رائے شماری کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ لائیرزفاؤنڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی عمل میں وفاداری تبدیل کرنا غیر قانونی ہے،خفیہ رائے شماری کے ذریعے دھاندلی کو فروغ ملا، عدالت سے استدعا ہے کہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین سینیٹ کی عدم اعتماد کی قرار داد کی کارروائی کوکالعدم قراردیاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...