ٹی ٹی سے منی لانڈرنگ، شریف فیملی کے3 افراد آج نیب میں پیش ہونگے

ٹی ٹی سے منی لانڈرنگ، شریف فیملی کے3 افراد آج نیب میں پیش ہونگے

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز ا ور ان کے کزنز یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو آج (جمعرات) طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں طلب کر رکھا ہے،پنجاب یوتھ فیسٹیول انکوائری کیس میں رانا مشہود احمد خان بھی آج نیب پیش ہوں گے۔ نیب نے مریم نواز کو گزشتہ پیشی پر غیر تسلی بخش جوابات دینے پر 8اگست کو دوبارہ طلب کیا تھا۔نیب نے مریم نواز کو غیر ملکی شیئر ہولڈرز، چوہدری شوگر ملز، شمیم شوگر اور جعلی ٹی ٹی کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا چھ نکاتی سوالنامہ جاری کر رکھا ہے۔یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس سے 80 کڑوڑ سے زائد کے قرضہ جات سمیت دیگر سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کئے جائیں گے۔نیب کی جانب سے رانا مشہود احمد خان کو 6 اگست کو طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کی وجہ سے 8اگست کو پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔

منی لانڈرنگ

مزید : صفحہ اول


loading...