پنجاب،24گھنٹے میں 822 حادثات

  پنجاب،24گھنٹے میں 822 حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 822روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 528افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 417 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر371اور105پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت229متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 83حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ51حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل893متاثرین میں 745مرد اور148خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 180افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 508افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ199زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 695موٹر سائیکلز،104آٹو رکشے،66موٹر کاریں،28وین9مسافربسیں،20ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -