کنٹرول لائن کے اطراف تجارت روکنے کا فیصلہ نہیں ہوا: رزاق داؤد

  کنٹرول لائن کے اطراف تجارت روکنے کا فیصلہ نہیں ہوا: رزاق داؤد

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بھارت کے تجارت پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے،کشمیر کے دونوں حصے میں تجارت جاری ہے،فی الحال روکنے کا فیصلہ نہیں ہوا،پاکستان چین کے درمیان دوسرے آزاد تجارت معاہدے پر عملدرآمد اکتوبر کے آخر تک شروع ہو گا،بیس اگست کے بعد افغانستان کا دورہ کرونگا، افغانستان کے ساتھ ترجیح تجارت معاہدے پر مذاکرات ہوں گے،نیب کی طرف کاروباری طبقے کو تنگ کرنے پر وزیراعظم کے ساتھ بات کروں گا،کاروباری طبقے کو ہر معاملے میں ملوث نہیں کرنا چاہیے تاہم  حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گی،ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جولائی میں گزشتہ سال جولائی میں برآمدات 14 فیصد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال جولائی میں ایک ارب 87 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جولائی کی برآمدات ایک ارب 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات میں ساڑھے فیصد 18 کمی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات 4 ارب 80 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 3 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گی،ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جولائی میں چاول تیار ملبوسات ہوم ٹیکسٹائل پلاسٹک مصنوعات کیمیکل آم اور فٹ وئیر کی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے سفیر سے ملاقات ہوئی،جنوبی کوریا کا دورہ بہت کامیاب رہا۔ انہوں نے کہاکہ 20 اگست کے بعد کسی دن افغانستان کا دورہ کروں گا،افغان سفیر نے بھی دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے،دورے میں افغانستان کے ساتھ ترجیح تجارت معاہدے پر مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکام کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ پر بھی مذاکرات ہوں گے،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے مقامی صنعت کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ہم دنیا کے دیگر ممالک کے معاہدوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان میں پنسل انڈسٹری بند ہو گئی۔عبدالرازق داؤد نے کہاکہ بھارت کے تجارت پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے دونوں حصے میں تجارت جاری ہے،فی الحال روکنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت بنگلہ دیش سے کم ہے،ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے درمیان دوسرے آزاد تجارت معاہدے پر عملدرآمد اکتوبر کے آخر تک شروع ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے،سی پیک میں اب صنعتی شعبے زراعت اور مین ریلوے لائن پر سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریا نے اس معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوریا سے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی طرف کاروباری طبقے کو تنگ کرنے پر وزیراعظم کے ساتھ بات کروں گا،کاروباری طبقے کو ہر معاملے میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے درمیان دوسرے آزاد تجارت معاہدے پر عملدرآمد اکتوبر کے آخر تک شروع ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں اب صنعتی شعبے زراعت اور مین ریلوے لائن پر سرمایہ کاری ہوگی۔

رزاق داؤد

مزید : صفحہ اول


loading...