رانا مشہور کی نیب طلبی کے معاملہ پربنچ کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پرسماعت نہ ہوسکی

رانا مشہور کی نیب طلبی کے معاملہ پربنچ کی عدم دستیابی کے باعث درخواست ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سابق صوبائی وزیررانا مشہوراحمد خان کی نیب طلبی کے معاملہ پربنچ کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پرسماعت نہ ہوسکی،جس کے باعث نیب کی کارروائی کے خلاف عبوری عدالتی حکم امتناعی میں غیر معینہ مدت تک توسیع ہوگئی۔رانا مشہود احمد خان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری عدالت عالیہ پہنچی لیکن بغیرڈیوٹی واپس لوٹ گئی۔

رانا مشہود علی خان کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام نہ ہونے اور نیب کو مطلوب نہ ہونے کے باوجود امریکہ جانے سے روکا گیا،نام بلیک لسٹ قرار دے کر جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ نیب کے طلبی نوٹس کوکالعدم اوروجوہات بتائے بغیر طلبی کے نوٹس پرعمل درآمد روکنے کاحکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...