پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،80ملز م گرفتار

  پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،80ملز م گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث80ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے8ملزمان گرفتار کر کے قبضہ سے5 لاکھ روپے مالیت کامسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران10ملزمان کے قبضہ سے 9پسٹلز، 1 رائفل اورگولیاں برآمد کر لیں۔
منشیات فروشوں کے قبضہ سے3کلوگرام چرس اور170 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔چوری،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران قمار بازی میں ملوث 14 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی53 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر6ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -