بارشوں میں متعلقہ ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں: وزیر اعلی سند ھ

بارشوں میں متعلقہ ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں: وزیر اعلی سند ھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں تجاوزات، حالیہ بارشوں اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے بدھ کواجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، قائم مقام چیف سیکرٹری محمد وسیم، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، ایڈووکیٹ جنرل، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو آنے والی بارشوں کی پیش نظر بھرپور تیاری کر لیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں تمام متعلقہ ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں یا اس حوالے سے اچھی منصوبہ بندی کی جائے کیونکہ اب اس سے بھی زیادہ جذبے اور محنت کی ضرورت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج حیدرآباد کا دورہ کروں گا اور وہاں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایت دوں گا۔ وزیر اعلی سندھ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بلدیاتی اداروں اور ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم کے سی آر پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وفاقی حکومت کے سی آر کے لیے سویرین گارنٹی دیں تو ہم کے سی آر کا کام انٹرنیشنل کانٹریکٹ کے ذریعے ایوارڈ کریں گے۔ ہماری بی آر ٹیز مل کر کے سی آر کو سپلیمینٹ اور کملیمینٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے لیے واسا، ایچ ڈی اے اور ایچ ایم سی کو بے حدمحنت کرنی ہوگی۔سندھ حکومت نے کمپری ھینسوکراچی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ بنایا ہے، اور ہم مزید پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...