اسلام پورہ،بین الاضلاعی گینگ کے3 ملزم گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

  اسلام پورہ،بین الاضلاعی گینگ کے3 ملزم گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور وقاص عرف صدی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر نبی بخش بٹ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے شب و روز محنت کر کے تین رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او نبی بخش بٹ کے مطابق گرفتار گینگ سرغنہ وقاص عرف صدی اوراس کے دو ساتھی ملزمان نے دو درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور اس گینگ سے ابتدائی تفتیش کے دوران 5 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایس ایچ او نبی بخش بٹ کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ وقاص عرف صدی اور اس کے ساتھی ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور کچہریوں سے موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔

جبکہ ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے اس خطرناک گروہ کو گرفتار کر کے ایس ایچ او اسلام پورہ نبی بخش بٹ اور اس کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...