پاک بحریہ نے گوادرسے 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی

پاک بحریہ نے گوادرسے 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے گوادر کے قریب آپریشن کے دوران 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 ملین ڈالرمالیت کی 1600 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن پاک بحریہ کاسمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنے کا مظہر ہے جب کہ مزید کارروائی کے لیے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...