کراچی، شدید بارشوں کی پیش گوئی، حکومت سند ھ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا 

کراچی، شدید بارشوں کی پیش گوئی، حکومت سند ھ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی انتظامیہ،، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات، صوبائی ڈیز اسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ترقیاتی اداروں اور کنٹونمنٹ بورڈز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سندھ بلڈنگز  کنٹرول اتھارٹی اور ترقیاتی اداروں سمیت متعلقہ اداراوں کو بارشوں سے نمٹنے، شہریوں کو بارشوں کے نقصان  اور تکلیف سے بچانے کے لئے الرٹ کر دیا ہے۔ایمرجنسی فرائض پر مامور بلدیاتی اداروں کے افسران اور ضروری عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دنو ں میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے چوبیس گھنٹے دستیا ب رہیں۔فیصلہ کیا گیا کہ متوقع بارشوں میں افسران اور عملہ کی کار کردگی مانٹرکی جائے گی اور غفلت کے مرتکب ان افسران اور عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی  جن کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف ہوگی۔ بدھ کو کمشنر کراچی کے دفتر میں اس سلسلہ میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدار ت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہو ا جس مین صوبائی زیر اطلاعات سعید غنی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، میئر  کراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سیف الرحمان،  تمام ڈپٹی کمشنرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے ڈ?ئریکٹر جنرل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر  تمام مینونسپل کمشنرز  پاکستان آرمی اور محکمہ آ ب پاشی کے افسران اور دیگر نے شر کت۔تمام اداروں نے شہر اور؛شہریوں  کو بارشوں کے نقصان سے بچانے، پانی کی نکاسی اور امدادی کارروائیوں کے لئے اپنے اپنے ہنگامی منصوبے بنا لئے ہیں۔اجلاس میں افسران نے بارشوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا  صوبابئی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام ادارے اپنے ہنگامی منصوبو ں پر عملدرآمد کے لئے ذمہ داری سے کام کریں یقینی بنائیں کہ بارشوں کے موقع پر ان کی کاکر دگی شہریوں کو نظر آئے۔ وہ  بارشوں کے مسائل سے موثر طور پر نمٹنے میں کامیاب ہو ں۔فیصلہ کیا گیا کہ بارشوں  کے مسائل سے نمٹنے کے سلسلہ میں  اداروں کی کارکردگی کو مانٹر کیا جائے گا  انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے  ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے موقع پر شہریوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے مو ثر اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ اس موقع پر کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے جو غفلت کریں گے ا ن کے خلاف کارروائی ہو گی۔تمام بلدیاتی اداروں کی کارکر دگی مانٹر کی جائے گی کمشنر کراچی مانٹرنگ ٹیم کے نگراں ہوں گے۔ تمام بلدیاتی ادارے ڈپٹی کمشنر  کی مشاورت سے کام کریں جومدد انھیں اپنے فرائض کی ادائگی میں چاہئے حکومت ان کی مدد کر ے گی.

مزید : صفحہ اول


loading...