کراچی میں کل سے موسلادھار بارش کا امکان،اربن فلڈنگ کا خدشہ

  کراچی میں کل سے موسلادھار بارش کا امکان،اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں جمعے کی رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، جس سے ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق موسمیات کی جانب سے ویدر وارننگ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں مون سون کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے، مون سون سسٹم9 اگست کی صبح بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق9 سے 11 اگست تک کراچی،حیدرآباد،بدین،ٹھٹھہ، میرپورخاص، حیدرآباد،شہید بینظیرآباد میں تیزبارش کاامکان ہے، کراچی، حیدرآباد میں ہفتے اور اتوارکواربن فلڈنگ کاخدشہ ہے، متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں جمعے کی رات سے گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، بارش کا سلسلہ سندھ میں 9 سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔سردار سرفرازنے کہاکہ آنے والا بارش کاسلسلہ مون سون کا سب سے طاقتور سلسلہ ہے، خلیج بنگال میں ہوا کاکم دبا ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کرچکا ہے، 9 اگست کو بارش کا نظام سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...