کراچی ،الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم کا گڈاپ کے گوٹھوں کا دورہ 

کراچی ،الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم کا گڈاپ کے گوٹھوں کا دورہ 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کراچی کے مضافاتی اورپسماندہ علاقے گڈاپ کے مختلف گوٹھوں قاسم خاصخیلی گوٹھ ، انگارہ گوٹھ ،عبدالرحمن گبول گوٹھ ،حاجی میاں داد گوٹھ ودیگر ملحقہ گوٹھو ں کا دورہ کیااوروہاں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں میں چاول ،شربت ،پانی کی بوتلیں اور جیری کین تقسیم کیے ۔ٹیم نے مذکورہ گوٹھو ں کا سروے کیا اوروہاں کی ضروریات کا جائزہ لیا ۔الخدمت محکمہ موسمیات کے موسلادھاربارشوں کے جاری الرٹ کے پیش نظر ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں اوروہاںٹینٹ ،ترپال ودیگر ضروری اشیا پہنچائے گی ۔دریں اثنا ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہے اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...