عیدالاضحی روایتی مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے فنکاروں کی تیاریاں جاری

  عیدالاضحی روایتی مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے فنکاروں کی تیاریاں جاری
  عیدالاضحی روایتی مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے فنکاروں کی تیاریاں جاری

  


لاہور (فلم رپورٹر)عید الاضحی کے حوالے سے شوبز شخصیات میں جوش وخروش۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحی کے حوالے سے شوبز شخصیات میں کافی جوش وخروش نظر آرہا ہے کچھ فنکاروں نے قربانی کے جانور خرید لئے اور کچھ خریدنے میں مصروف ہیں،اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینلز پر بھی مختلف عید پروگرام ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جن میں شوبز شخصیات خوبصورت ملبوسات میں شرکت کر کے اپنی اپنی خوشی اورنیک تمناؤں کا اظہار کررہی ہیں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہہر سال جوش و جذبے سے عید کا دن مناتے ہیں عید کے دن قربانی کرنا اور سب دوستوں کو عید مبارک کہنا اس کے بعد انجوائے سے عید منانا روٹین کا حصّہ ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہیکہ عید خوشیاں سب کیلئے ایک جیسی ہیں عام عوام کے ساتھ عید کو خوشیا ں شیئر کرکے مستحق کی مدد کرکے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہاکہ کسی بھی خوشی کے دن پر مستحق لوگوں کا خیال کر نابہت ضروری ہے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہمارا رب ہم سے راضی ہوگا اور ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی۔

مزید : کلچر


loading...