دانیال ظفر کے پہلے گانے ’’ایک اور ایک تین“کی ویڈیو جاری

دانیال ظفر کے پہلے گانے ’’ایک اور ایک تین“کی ویڈیو جاری
 دانیال ظفر کے پہلے گانے ’’ایک اور ایک تین“کی ویڈیو جاری

  


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار دانیال ظفر نے اپنے البم کے پہلے گانے ’ایک اور ایک تین‘کی ویڈیو جاری کر دی ہے جسے ہانیہ عامر پر فلمایا گیا ہے جبکہ دانیال ظفر نے اس گانے کو خود لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ ’ایک اور ایک تین‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانے نے اپلوڈ ہوتے ہی 25 لاکھ ویوز حاصل کر لئے۔دانیال ظفر کو گانے کے ریلیز ہوتے ہی بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کو اس طرح کے گانوں کی ضرورت ہے۔دانیال ظفر نے گانے ’ایک اور ایک تین‘ کی مقبولیت میں کردار ادا کرنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میوزک میں جدت لانے کے لئے اْن کی تجرباتی ویڈیو کامیاب رہی۔

مزید : کلچر


loading...