حدیقہ کیانی کی 45 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی

حدیقہ کیانی کی 45 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی
 حدیقہ کیانی کی 45 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی

  


لاہور(فلم رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 45ویں سالگرہ گیارہ اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔حدیقہ کیانی اردو،پشتو اور پنجابی کی نامورگلوکارہ ہیں وہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میں ریلیز ہوا۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

سنگر حدیقہ کیانی، گیت نگار اور انسانیت پسند ہے۔ جو کئی ملک و عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہے، کیانی نے دنیا بھر میں گلوکاری ہے، کیانی رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سینٹر میں بھی گا چکی ہے۔حدیقہ کیانی نے ایدھی فاؤنڈیشن سے 2005ء میں زلزلے میں بچ جانے والا ایک بچہ گود لیا۔اس کے بعد اس نے یو کے ایک افغانی تاجر سیدفریدسروری سے شادی کی۔ اور 2008ء میں اس سے طلاق لے لی۔

مزید : کلچر


loading...