”آئی ہیٹ لویو“اور”طوائف“ کی عکسبندی عیدکے بعد ہوگی

”آئی ہیٹ لویو“اور”طوائف“ کی عکسبندی عیدکے بعد ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلموں ”آئی ہیٹ لویو“اور”طوائف“کی عکسبندی عیدکے بعد شروع ہوگی۔ایک ملاقات کے دوران فلمسازواداکارسونوبھٹی نے کہا کہ کچھ نجی مصروفیات کی بنا پر وہ اپنی فلموں ”آئی ہیٹ لویو“اور”طوائف“کی عکسبندی کا آغازنہیں کرسکے تھے،اب مصروفیات کچھ کم ہوئی ہیں عکسبندی کا باقاعدہ آغازعیدکے بعدکردیا جائے گا

،انہوں نے بتایا کہ دونوں فلموں میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے اور یہ فلمیں میگا بجٹ پر بنائی جارہی ہیں،سونوبھٹی نے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری بحالی کے دور سے گزر رہی ہے اور میری کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری کومعیاری فلمیں دوں تاکہ ہمارے روٹھے ہوئے فلم بین واپس سینماگھروں کی طرف لوٹ آئیں۔ اس وقت ہماری انڈسٹری کو نئی فلموں کی اشد ضرورت ہے۔گزشتہ چند سالوں میں بہت اچھی فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں جس سے اْمید بندھی ہے کہ اب ہماری انڈسٹری کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں ”آئی ہیٹ لویو“اور”طوائف“کو محرم الحرام کے بعد نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...