متعددشوبز شخصیات اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی  

متعددشوبز شخصیات اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی  
 متعددشوبز شخصیات اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی  

  


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں عاطف اسلم اور فیروز خان بھی شامل ہیں۔ لاہور سے اداکار قیصر پیا، اور شاہد خان سمیت بے شمار لوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔قیصر پیا اور شاہد خان حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جبکہ عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر حج کی روانگی کی اطلاع شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنی زندگی کے ایک اہم سفر پر روانگی سے قبل یہ خوشی کی خبر ا?پ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘انہوں نے لکھا کہ حج پر روانگی سے قبل میں آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں، دوستوں،احباب سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔اپنی پوسٹ کے آخر میں عاطف اسلم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی جارحیت کی پْرزور مذمت بھی کی گئی۔فیروز خان نے بھی اپنے حج پر جانے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ خدا کے حکم سے اس سال میں حج کی سعادت حاصل کروں گا۔یاد رہے اس سال دانش تیمور اور عائزہ خاں بھی حج کی سعادت حاصل کریں گے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...