جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں‘ قربانی صرف امیر لوگ ہی کرسکتے ہیں‘ مومی شیخ

    جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں‘ قربانی صرف امیر لوگ ہی کرسکتے ہیں‘ ...
    جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں‘ قربانی صرف امیر لوگ ہی کرسکتے ہیں‘ مومی شیخ

  


لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکار مومی شیخ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان،عید قربان کے لیے جانور وں کے مہنگے ریٹ سن کر خالی ہاتھ واپس آگئے،مومی شیخ نے کہا کہ عید الاضحی کے لیے شہر کی مختلف مارکیٹ جانے کا اتفاق ہوا جہاں جانوروں کے ریٹ سن کر مجھے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا،انہوں نے کہا کہ ہر عید کی طرح اس مرتبہ بھی قربانی کا ارادہ کیا ہے لیکن مارکیٹ میں جس طرح کے ریٹ چل رہے ہیں ایسی صورت میں غریبوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے،کیونکہ اتنے مہنگے جانور صاحب حیثیت لوگ خرید سکتے ہیں اور قربانی بھی وہی لوگ کر سکتے ہیں۔جبکہ جانوروں کے مالکان نے عید بھی غریب کی پہنچ سے دور کر دی ہے۔

اب پچاس ہزار یا ستر ہزار کا جانور خریدنے جائیں تو لاکھوں روپے کے ریٹ سن کر ہوش اُڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے غریب بندہ بھی فیض یاب ہو سکے۔

مزید : کلچر


loading...