کومل رضوی کا نیا گانا ”جوگیا‘‘ریلیز،شائقین کااظہارپسندیدگی

  کومل رضوی کا نیا گانا ”جوگیا‘‘ریلیز،شائقین کااظہارپسندیدگی
  کومل رضوی کا نیا گانا ”جوگیا‘‘ریلیز،شائقین کااظہارپسندیدگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار کومل رضوی کا نیا گانا ’جوگیا‘ ریلیز ہوگیا ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔کومل کا گانا ’جوگیا‘ ان کے باقی گانوں سے مختلف اور ہٹ کر ہے، ان کے پچھلے گانے صوفی، پوپ اور محبت پر مبنی ہوتے تھے، لیکن ’جوگیا‘ گانا سادگی بخش ہے جو صوتی گٹاروں کے چھونے اور الیکٹرانک دھڑکنوں کی آمیزش کے ساتھ ہے۔انہوں نے اپنے اس گانے کے ذریعے انسان کو خود سے پیار کرنے اور خود کی ایک الگ پہچان دریافت کرنے کا پیغام دیا ہے۔’جوگیا‘ گانا ایک مدھم سی دھن سے شروع ہوتا ہے، جو گانا سْننے والے کو متاثر کرتی ہے۔اس گانے کا مقصد ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کون ہو؟ آپ کیا چاہتے ہو؟ آپ کیا کررہے ہو؟ اپنی چْپ کو توڑ کر اپنے لئے آواز اْٹھانا اور اپنے لئے جینا، اپنا معاملہ صرف اپنے رب کے سپر د کرنا، خود سے اور لوگوں سے ہمیشہ پیار کرناہے۔

مزید : کلچر


loading...