ضلعی انتظامیہ نے تھیٹر سے فحاشی ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرلیے

  ضلعی انتظامیہ نے تھیٹر سے فحاشی ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرلیے

لاہور (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے تھیٹر سے فحاشی ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کیے ہیں۔تھیٹر انڈسٹری کے ذریعے عوام الناس کو صحت مندانہ تفریح کا ہر ممکن بندوبست یقینی بنایا جائے گااورفحاشی اور فحش جملوں کی ہرگز اجازت نہ ہو گی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ہیڈ کوارٹر خاور بشیر کا تھیٹرز مالکان و انتظامیہ سے ہنگامی اجلاس ہوا،انہوں نے کہا کہ تھیٹر اور تمام اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اورتھیٹر مالکان اجازت نامہ کے بغیر ڈانسر کو تبدیل نہ کریں گے اوروقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت ایکشن کی تنبیہہ بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فحش مکالموں کو ادا کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گااورسکرپٹ کی منظوری کے بغیر ڈرامہ شو اوپن نہیں ہو گااورسکرپٹ ڈی سی آفس میں جمع کروانا ضروری ہو گا۔

مزید : کلچر


loading...