ٹی وی ڈراموں میں معاشرے کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہے، ثناء جاوید
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں میں معاشرے کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے،نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ڈرامہ سیریلز میں بہترین کردار نبھا چکی ہوں لیکن مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو ہے۔ مجھے اپنی اداکاری کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں۔ثناء جاوید نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میڈیا کی ایک شکل ہے،ہمارے ڈرامو ں میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔
جس سے معاشرے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔