سجل علی اور احد رضا میر کی فلم ’’سپرسٹار‘‘کے پریمئر میں اکٹھے شرکت

سجل علی اور احد رضا میر کی فلم ’’سپرسٹار‘‘کے پریمئر میں اکٹھے شرکت
 سجل علی اور احد رضا میر کی فلم ’’سپرسٹار‘‘کے پریمئر میں اکٹھے شرکت

  


لاہور(فلم رپورٹر)داکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے فلم ”سپرسٹار‘‘کے پریمئر میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر انڈسٹری کی تمام نمایاں شخصیات موجود تھیں جبکہ تمام حاضرین نے دونوں کی انٹری کا خاص نوٹس لیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سجل علی اور احد رضا اب زیادہ تر وقت اکٹھے ہی گزارتے ہیں۔”سُپر سٹار“دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک اعلیٰ اور معیاری فلم ہے اس میں تمام فنکاروں نے انتہائی خوبصورتی سے اپنے اپنے کردار نبھائے ہیں۔یہ یقیناً ماہرہ خان کی ایک اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔یاد رہے کہ ماہرہ خان اپنی فلم ”سُپر سٹار“کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے اس فلم کی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...