کاٹلنگ میں بدبخت بھائیوں نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے کو مار دیا،باپ زخمی

کاٹلنگ میں بدبخت بھائیوں نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے کو مار دیا،باپ زخمی

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ خون سفید ہوگئی رشتے معدوم اور بے معٰنی ہوگئے،معمولی تکرار پر سگے بھائیوں نے ایکدوسرے کو مار دیا اور اپنے والد کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خرکی کے حدود چھیل فقیر کلے میں دو سگے بھائی امان علی اور صابر علی نے معمولی بات پر آپس میں الجھ کر ایک دوسرے پر پستول تھان کر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی موقع پر جان بحق ہوگئے۔جبکہ ضعیف العمر والد سیف اللہ شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ خرکی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...