کڑمان کے علاقے میں مویشیوں کی بیماری پر قابو پالیا گیا،مظہر حسین
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار ضلع کرم کے لائیو سٹاک عملے نے کہا ہے کہ کڑمان کے علاقے میں مویشیوں کی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے پشاور اور لاہور سے ماہرین کے ٹیموں نے آکر لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے بیماری کا پتہ لگایا اور تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کے سید مظہر حسین، رشید علی، رضا حسین، عارف حسین اور دیگر عملے نے کہا ہے کہ پاراچنار کے نواحی علاقے کڑمان میں مویشیوں میں پیدا ہونے والے وبائی بیماریوں پر قابو پالیا گیا ہے جس کیلئے لاہور اور پشاور سے بھی محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کی ٹیمیں پاراچنار پہنچ گئی اور لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے بیماریوں کا پتہ چلایا اور جانوروں کا سرکاری طور پر علاج کیا لائیو سٹاک عملے کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سرکاری ادویات نہ ملنے کی شکایات کررہے ہیں جو کہ غلط ہے کیونکہ لائیو سٹاک کا عملہ بار بار مویشیوں کے معائنے اور علاج کیلئے علاقے میں جارہا ہے اور تمام ادویات بھی لوگوں کو مفت فراہم کئے جارہے ہیں ایک دو ادویات جو کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہیں وہ لوگوں کو مارکیٹ سے خریدنے کی ہدایت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر انعام خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک ایاز وزیر کی ہدایات پر ضلع کرم کے تمام علاقوں میں لوگوں میں جانوروں کے بیماریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری ہے اور ضلع بھر کے مویشی منڈیوں میں سپرے کا کام بھی جاری ہے لائیو سٹاک کے عملے نے کہا کہ شہر میں ذبح ہونے والے جانوروں کی چیکنگ کی جارہی ہے تاہم آٹھ بجے کے بعد شہر لائے جانے والے ذبح شدہ جانوروں کی چیکنگ کے لئے چیک پوسٹوں پر نگرانی اور چیکنگ ضروری ہے تاکہ لوگوں کو مضر صحت اور بیمار جانوروں کی گوشت کی فراہمی پر قابو پایا جاسکے