ایک کلو آئس سمگل کرنے والا ملزم بری

ایک کلو آئس سمگل کرنے والا ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے ایک کلو گرام آئس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان کے خلاف انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کردیا، ملزم جان شیرزمان سکنہ افغان کالونی پر الزام تھا کہ وہ14 مارچ2019 کو ایک کلو گرام آئس پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے بعد اسے گرفتارکرکے ملزم کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، ٹرائیل کورٹ نے ملزم کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کرنے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے میاں سلیمان شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی۔عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ٹرائیل کورٹ کی سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کو باعزت طور پر بری کرنے کے احکامات صادر کیے۔