تحصیل درگئی میں موسلادھار بارش کا پانی درگئی پاؤر سٹیشن میں داخل

تحصیل درگئی میں موسلادھار بارش کا پانی درگئی پاؤر سٹیشن میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) تحصیل درگئی میں موسلادھار بارش کا پانی درگئی پاؤر سٹیشن میں داخل ہو گئی جس سے 17میگا واٹ بجلی جنریشن معطل ہو گئی جو کہ تاحال معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق بجلی گھر نہر میں بارش کی وجہ سے پانی زیادہ ہوکر ریلے کی شکل میں پاؤر سٹیشن کے حدود میں داخل ہو گئی تھی۔بجلی جنریشن معطلی کے حوالہ سے ریذیذنٹ ایڈیٹردرگئی پاؤر سٹیشن حمید اللہ نے کہا کہ گذشتہ شب پانی پاؤر سٹیشن کے حدود میں داخل ہو گئی تھی تاہم پاؤر سٹیشن کی مشینیں صحیح حالت میں ہے اور نقصان اور وجہ معلوم کرنے کے لئے ماہرین انسپکشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17میگا واٹ بجلی کی جنریشن فی الحال معطل ہے جس کی وجہ سے تحصیل درگئی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات رہے کہ چند سال قبل ملاکنڈ تھری پاؤر پلانٹ کی نہر میں پانی زیادہ ہونے سے اضافی پانی جبن کے علاقے کے کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو گئی تھی جس سے قبرستان سمیت فصلوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔