بی جی پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں،گوہر انقلابی
پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، کشمیری رہنماوں کی نظر بندی اور حراست میں رکھے جانے کا مقصد بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے،کشمیر کی خودمختار حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے آگئے آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق سے متصادم قوانین کے زریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جنونیت خطے میں قیام آمن کے لئے سنگین خطرہ بن چکاہے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔