تاجر ،ممنوعہ اشیاءفروخت کرنے سے اجتناب کریں ،ضلعی انتظامیہ دیر 

تاجر ،ممنوعہ اشیاءفروخت کرنے سے اجتناب کریں ،ضلعی انتظامیہ دیر 

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر نے تاجران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسی اشیاءجن کی فروخت پر حکومت خیبرپختونخوانے پابندی عائد کی ہے کی فروخت سے اجتناب کریں اور اگر اس ضمن میں کوئی بھی دکاندار قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاتواس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اس سلسلے میں بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے تاجران اور دکانداروں کے نام جاری نوٹس میں ہدایت کی ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پلاسٹک تھیلوں Polythene bags) ( کھلے سگریٹ اور پاپڑ ،چپس وسلانٹی سمیت ایسی اشیاءجو کہ حلال فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ نہیں ہیں کی فروخت پر پابندی لگائی ہے لہٰذا تاجر اور دکاندار ان چیزوں کے فروخت سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...