صوابی ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،خاتون گرفتار ،چرس اور افیون برآمد

صوابی ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،خاتون گرفتار ،چرس اور افیون ...

  



صوابی( بیورورپورٹ) ٹوپی ضلع صوابی کے شہید بابا چیک پوسٹ پر لیڈی سمگلر کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چرس و افیون برآمدکر کے خاتون گرفتارکر لیا۔ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان کیڈٹ کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان کی نگرانی میں شہید بابا چیک پوسٹ انچارج اے ایس آئی صفدر خان اور اے ایس آئی فضل خان حفیہ اطلاع کے مطابق دوران ناکہ بندی کرکے لیڈی کنسٹبل کے ذریعے نوشین کوچ نمبری LET- 155میں موجود مسماة مہاد زوجہ زرشاد ساکن عنایت خیل صوابی کو چیک کرکے انکے ساتھ شاپر میں 1200گرام افیون اور 2425گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...